کراچی:ڈیفنس میں فائرنگ، خواجہ سراجاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس شہباز کمرشل میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرائوں پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے خواجہ سرائوں پر انڈے پھینکے اور پھر فائرنگ کر دی، جس سے 25 سالہ چندا جاں بحق ہو گیا ۔

مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کے مطابق وہ شہباز کمرشل اسٹریٹ پر کھڑے تھے کہ کالے شیشوں والی پرائیویٹ گاڑی جس میں گارڈ بھی سوار تھے ، وہاں سے گزری، گاڑی میںموجود افراد نے پہلے ان پر گندے انڈے برسانا شروع کردیئے۔پھرملزمان واپس آئے اور فائرنگ کردی جس پر وہ جان بچانے کے لئے وہاں سے بھاگےلیکن چندہ گولیوں کی زد میں آگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں اور خاص طور پر ڈیفنس اور کلفٹن میں با اثر افراد کا اسلحے کی نمائش اور پرائیوٹ گارڈز رکھنا عام ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے با اثر افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔

دوسری جانب دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مبینہ ٹائون،سرجانی،پاکستان بازار،بلدیہ ،کورنگی سےخاتون ڈکیت سمیت28ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے