قومی اسمبلی میں نئی امریکی افغان پالیسی کے خلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں بدھ کو نئی امریکی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، قرارداد وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پیش کی جسے فوری منظور کرلیا گیا۔

وزیر خارجہ نے قرار داد میں کہا کہ قومی اسمبلی 21 اگست کی امریکی صدر ٹرمپ پالیسی کومسترد کرتی ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان کوئٹہ اور پشاور میں طالبان کی موجودگی کا امریکی دعویٰ بھی مسترد کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن کے بیانات دھمکی آمیز ہیں، امریکی جنگ سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے