عید الاضحٰی کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی کے تینوں روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ اکتوبر یا نومبر میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیں گے ، اب اپوزیشن کے پاس رونے دھونے اور چورن بیچنے کیلئے کچھ نہیں بچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے تینوں روز مسلسل بجلی فراہم کریں گے، لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،عید محبتوں کا پیغام ہے ، ہم نے ہمیشہ محبتیں بانٹیں، تینوں دن عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

عابد شیر علی مزید کہتے ہیں کہ ملک میں اب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، ثمرات عوام میں بانٹنے کاوقت آگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں جو کوششیں شروع ہوئیں تھیں اب لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چوری روکنے اس کی پیداوار بڑھانے کےساتھ اس کی ترسیل اورتقسیم کے نظام میں بہتری لانے کیلئے زوروں سے کام جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے