کراچی میں بارش، سڑکیں دریا بن گئیں، 11 افرادجاں بحق

بھارتی ریاست گجرات سے آنے والے مون سون کے نئے سسٹم نے کراچی پہنچ کر تباہی پھیلادی ہے ۔ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز بارشوں اور نکاسی آب کا نظام تہس نہس ہوجانے کے باعث شہر بھر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

جگہ جگہ بجلی کے تار توٹ گئے اور پانی میں کرنٹ پھیل گیا ۔ کرنٹ لگنے سے اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بارش کے باعث لیاقت آباد، گرومندر کے اطراف، صدر ، نیپا،صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈسمیت کئی سڑکیں زیر آب آگئیں۔

اورنگی ٹاون سیکٹر11 میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 97 ملی میٹر ، ناظم آبادد میں 67 ،صدرمیں 40 اورگلستان جوہرمیں 27 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج اور جمعہ کو بھی گرج چمک اور موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاسسٹم کراچی کے اردگرد اور اس کے جنوب میں موجود ہے۔
شمال مشرقی علاقوں سےہوائیں 18 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے علاوہ حب ،اور اندرون سندھ کے شہروں بدین، حیدرآباد، نواب شاہ ، میرپور خاص اور ٹنڈوالٰہ یار سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقوں میں مرکزی سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے