سیلاب وارننگ کے لئے پنجاب حکومت کی طرف ایس ایم ایس سروس کا آغاز

6bb221c3fd06f48e66379347580aa777

پنجاب حکومت کی طرف سے ایک خوش آئیند اقدام، فلڈ وارننگ کےلیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس سروس دریاؤں کے آس پاس آباد لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے شروع کی گئی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور سیلاب کے خطرے سے دو چاراضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں دریاؤں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےاور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو لمحہ لمحہ مانیٹر کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے کسی بھی خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیےجائیں۔کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے