نیا سسٹم درکار ہے، پانی کی نکاسی فوری نہیں ہوسکتی، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بھی بتا دیا کہ مربوط نظام شہر کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ 60 فیصد کچرا روز کراچی بھر کے نالوں میں جا رہا ہے، جب تک سیوریج سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ،پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ کچرا نالوں میں نہ جانے دیں، کچرا ٹھکانے لگانے کا نظام درست ہونے تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کا کہنا ہےکہ ایک سال پہلے ہی کے ایم سی کو نکاسی کا نظام بہتر بنانے کے لیے 50 کروڑ روپے دئیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے