مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکا، 3 افراد جاں بحق

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار کے علاقے شاقی مینہ میں ہوا، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ قبائلی لیڈر ملک علی رحمٰن سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو باجوڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے