کوئٹہ:ٹرانسفر کیے گئے 10ڈاکٹر رپورٹ نہ کرنے پر معطل

بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے ٹراما سینٹرمیں ٹرانسفر کیے گئے 10ڈاکٹروں کورپورٹ نہ کرنے پر معطل کردیا ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر وحید الرحمان ، ڈاکٹر اسماعیل مینگل ، ڈاکٹر حیات ، ڈاکٹر ثاقب بٹ ڈاکٹر ثناء ریکی ، ڈاکٹر غلام فاروق، امن چنگیزی ، ڈاکٹر ولی عمر شاہ ، ڈاکٹر شیر حسن اور ڈاکٹر غلام فاروق کو ٹراما سینٹر اینڈ ایمر جنسی ڈپارٹمنٹ کوئٹہ میں رپورٹ کرنے کے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار اور نافرمانی کا مرتکب پائے جانے پر معطل کردیا گیا ہے۔

اسی طرح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈیرہ بگٹی اسپتال کو خورد برد کے الزام میں معطل کیا گیا۔

محکمہ نے ایک ڈرگ انسپکٹر کو سرکاری احکامات نہ ماننے پر جبکہ بی ایم سی کے دو افسران کو داخلوں میں دھاندلی کرنے پر معطل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے