مجھ پر حملے میں قریبی لوگ ملوث ہوسکتے ہیں، خواجہ اظہار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملے میں قریبی لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے نماز کے شیڈول اور جگہ کو خفیہ رکھا تھا۔

خواجہ اظہار نے بتایا کہ نماز کا شیڈول گزشتہ رات تبدیل کیا جو کہ صرف قریبی لوگوں کو معلوم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لندن سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں تو کچھ بھی ممکن ہے تاہم پولیس ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر تحقیقات کرکے ہمیں اور قوم کو آگاہ کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے