شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے،وہ اپنی بھابھی اور میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنے دورے میں ن لیگ لندن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اہل خانہ سمیت پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں ہیں اور میاں نوازشریف بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے عید بھی لندن میں ہی منائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے