شاہ رخ خان کی ٹیچر کا برسوں بعد دلچسپ انکشاف

ممبئی: اداکارشاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔

ٹیچرز ڈے کے موقعے پر شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے ان کے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان 1986 سے 1989 تک اکنامکس کے طالبعلم تھے اوروہ انہیں معاشیات کا مضمون پڑھاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے شاہ رخ ہمیشہ کلاس میں دیر سے آتے تھے اورہاکی اسٹک ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی لیکن مجھے ان پر کبھی غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ ایک بہترین شاگرد تھےاورانہوں نے ہنس راج کالج میں ٹاپ کیا تھا۔

Delhi Times ✔ @DelhiTimesTweet
Hey @iamsrk, look what Anita ma’am from Hansraj college revealed abt u today! 😉

شاہ رخ خان نے اپنی ٹیچر کی اس ٹوئٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اس بات کی معافی بھی مانگی کہ وہ کلاس میں دیر سے پہنچا کرتے تھے۔
Shah Rukh Khan ✔ @iamsrk
Thx to each & every woman,child &man who gave me the confidence to say ‘I don’t know all’ & sorry for being tardy
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نہ صرف خود پڑھائی میں اچھے تھے بلکہ اپنے بچوں کی تعلیم کا بھی سختی سے خیال رکھتے ہیں، اور اس خوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیرانسان کا کوئی وجود نہیں لہٰذا انہوں نے اپنے دونوں بڑے بچوں آریان اور سہانا خان کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے