اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس کا دوسرا روز

اسلام آباد میں جاری سفیروں کی کانفرنس کے دوسرے روز آج اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔

امریکا کی نئی افغان پالیسی کے بعد درپیش چیلنجز، افغانستان سمیت علاقائی صورتحال اورکشمیر پرکیا حکمت عملی اپنانی
ہے، اس حوالے سے پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے ۔

کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں، افغانستان کی صورتحال اور امریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیر غور ہے ۔

کانفرنس میں شریک پاکستانی سفیروں کو وزارت خارجہ کی جانب سے ان موضوعات پر تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے پیشگی طور پر ہدایت کی گئی تھی، سفرا کانفرنس میں اپنی سفارشات پیش کررہے ہیں۔

کانفرنس میں امریکا، روس، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، برسلز سمیت مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء جغرافیائی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں بھی خارجہ پالیسی کی اہمیت اور اس میں مزید بہتری کیلئے دستیاب احکامات پر غور کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے