حکومت برما کے سفیر کو ملک بدر کرے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برمامیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے انسانی تاریخ کو شرمندہ کردیا ہے۔

کل اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں سےیکجہتی کے لیے ریلی نکالیں گے، حکومت برماکے سفیرکوملک بدرکرے۔

جماعت اسلامی خواتین یوتھ کے زیراہتمام گرینڈ آزادی یوتھ فیسٹول اینڈ ٹیلنٹ شو کی تقریب خطاب میں سراج الحق کاکہنا تھا کہ برماکی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،زندہ انسانوں کوجلانا ،آنکھیں نکالنا اور ہاتھ پاؤں کاٹنے جیسے وحشیانہ اقدامات اور تشدد نے انسانی تاریخ کوشرمندہ کردیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ مسلم ممالک برما کابائیکاٹ کریں اورآنگ سان سوچی سےنوبل انعام واپس لیا جائے ۔

سراج الحق نے کہا کہ کل اسلام آباد میں روہنگیا کے مسلمانوں سے یکجہتی کےلیے ریلی نکالی جائے گی اور اگر حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ زون کی خلاف ورزی نہ کی جائے تو برما کے سفیر کوکل تک ملک بدر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 ستمبرکو ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے