لنڈی کوتل میں محفل موسیقی پر آستانے سے وابستہ پیر اور مریدوں کا حملہ

لنڈی کوتل کے علاقہ آشخیل میں نماز جمعہ کے بعد آلات موسیقی نذر آتش کر دئیے گئے ہیں ۔

موسیقی کے آلات دارالعوام و آستانیہ بنوریہ آشخیل کے ذمہ داران نے مختلف پروگرامات کے دوران قبضے میں لئے تھے ۔

شادی بیاہ اور خوشی کے تقریبات میں موسیقی اور نشہ سے گمراہی اور فحاشی پھیلتی ہے اس لئے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، محمد ابراہیم عرف باچا جان کی میڈیا سے گفتگو

موسیقی پر پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ اور مشران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

علاقہ شیخ مل خیل اور مختار خیل میں محفل موسیقی پر دھاوا، سٹیج توڑ کر موسیقی کے آلات قبضے میں لے لئے گئے جس کو نماز جمعہ کے بعد نذر آتش کر دیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے