چین سے اب بھی ہر لمحہ خطرہ ہے، بھارتی آرمی چیف

بھارت سرحدی جنگ بندی اور برکس سربراہ سمٹ کےخواہشات سے عین مطابق تشکیل دئیے گئے اعلامیے کے باوجود چین سے مطمئن نہیں۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم چین کی جانب سے مطمئن ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے،فوج کو ہر دم مکمل جنگ کے تیار رہنا چاہیے۔

معروف چینی اخبار دی اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع پر فوجوں کی واپسی عارضی حل ہے،ہمیں چین کی جانب سے ہر لمحے خطرہ ہے۔

بپن راوت کے مطابق بھارتی افواج کو چین کے ساتھ مکمل جنگ کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیےکیونکہ ہم پر حدود کی جانچ پڑتال کا الزام پھر سے لگایا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ جوہر ی ہتھیار سے لیس پڑوسی کئی دہائیوں سے سرحدی خلاف ورزی کررہا ہےلیکن بھارت نے ہمیشہ برداشت کا مظاہرہ کیا،ہم کہاں تک لچک کا مظاہرہ کریں؟ چین کی طرف سے مطمئن نہیں رہ سکتے۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری حدود کی جانچ پڑتال ایسا کام ہے جس سے ملکی افواج کو فکر مند رہنا چاہیے ،یہ تنازعات بار بار ابھر کر سامنے آتے ہیں،اسی تناظر میں ہمیں ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے لئے تیار رہنا ہوگا۔

گزشتہ ماہ ہی بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ حل ہوا تھا،جس کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ نے کہاتھاکہ بھارت یقینا ً اب سبق سیکھے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے