کراچی میں ہاکس بے پر 12 افراد ڈوب گئے، 9 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی: ہاکس بے میں پکنک کے لئے آئے 12 افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئے جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے تنگ آکر شہری ساحل سمندر کا رُخ کرتے ہیں لیکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی منچلے سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔ اور اب تک مختلف واقعات
میں سیکڑوں افراد ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر بھی نارتھ کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ تین افراد کو ماہر غوطہ خوروں نے بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا ہے، ڈوبنے والے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے کے دوران 3 افراد ڈوب گئے تھے جنہیں بچانے کے لئے دیگر افراد بھی سمندرکی حدود کے اندر چلے گئے اور 12 افراد سمندر کی تیز لہروں کی لپیٹ میں آگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے