عالمی کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی،اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے