تین سال میں پہلی بار ملکی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

وفاقی سیکرٹری تجارت یونس داگا نے انکشاف کیا ہے کہ یکم اگست سے 31اگست 2017ء کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں26فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگست 2017ء میں پاکستان کی ماہانہ برآمدات 2ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔

تین سال کے بعد اگست 2017ء میں ملکی برآمدات 2ارب ڈالرز کی نفسیاتی حد سے بڑھی ہیں تاہم توازن ادائیگی کا مسئلہ ہے کیونکہ پاکستان کی پاور جنریشن اور مشینری کی درآمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انوسٹمنٹ گیپ کو کم سے کم کرنا ہے۔ جولائی، اگست 2017ء میں برآمدات میں اضافہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں11فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں سے ملکی برآمدات میں کمی کا رجحان چلا آ رہاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے