جرگے کے فیصلے پر قتل کیے گئے جوڑے کی قبر کشائی آج ہوگی

کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش پر جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل کیے گئے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی آج ہوگی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کی خواہش پر گھر سے بھاگ جانے پر قتل ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی آج ہوگی، نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ان کے والد اور چچاؤں نے کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قبر کشائی کر کے لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے،کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا بھیانک فیصلہ لانڈھی میں ہونے والے جرگے میں کیا گیا تھا۔

جرگے میں جوڑے کے قتل کا گھناؤنا فیصلہ کرنے والا شخص تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، مقتول لڑکی اور لڑکے کے والد اور چچاؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ ماہ لانڈھی کی رہائشی نوجوان لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی، اسی رات لڑکے کے گھر والوں نے انہیں شادی کرانے کا لالچ دے کر واپس بلوایا۔

دونوں کو قتل کرنے کے بعد لانڈھی کے شیرپاؤ قبرستان میں خاموشی سے ان کی تدفین کر دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے