ممبئی دھماکے :یعقوب میمن کو پھانسی

یعقوب میمن

ممبئی بم دھماکوں سے تعلق پر یعقوب میمن کوپھانسی دےدی گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ نےیعقوب میمن کی آخری اپیل بھی مستردکردی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے3ججزپرمشتمل بنچ نےاپیل کی سماعت کی تھی۔

سرکاری وکلا کا کہنا تھا کہ قانونی مراحل پورے ہوچکے،اب معافی کی گنجائش نہیں۔

جبکہ یعقوب میمن کےوکلا کا کہنا تھا کہ جیل قواعدپرمکمل عملدرآمدنہیں کیاگیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آخری اپیل مسترد ہونےکے بعد یعقوب میمن کو پھانسی دے دی گئی۔

بھارتی صدرنےیعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

یعقوب میمن پر1993ء میں ممبئی بم دھماکوں کیلیےسرمایہ فراہم کرنےکاالزام تھا۔

ممبئی بم دھماکوں میں 257 افرادہلاک ہوئےتھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 1993ءبم دھماکوں کےالزام میں دی جانے والی پہلی پھانسی ہے۔

یعقوب میمن کوناگپورجیل میں پھانسی دےدی گئی.

اس موقع پر ناگپورجیل اوراطراف میں سیکیورٹی سخت تھی

ماہم کےعلاقےمیں یعقوب میمن کی رہائش گاہ پربھی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے