اسلام آباد یونائیٹڈ نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ و ڈائریکٹر مقررکردیا

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 2018 کے لیے وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ کئی سال مصباح الحق کے ساتھ کام کر چکا ہوں، ان کے ساتھ اس وقت کام کیا جب پاکستان میں کرکٹ بہت نیچے چلی گئی تھی، اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بیٹسمین کپتان کیلیے باؤلنگ کوچ کا ساتھ فائدہ مند ہوتا ہے اور وقاریونس کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا جب کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس دو مرتبہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے