مجھے کیوں نکالا کی نمبر پلیٹ پرشہری کو جرمانہ

پشاور کے شہری کو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے الفاظ پر مشتمل نمبر پلیٹ لگوانا مہنگا پڑگیا ۔

پولیس نے نمبرپلیٹ دیکھ کر گاڑی کے مالک پر دو سو روپے جرمانہ کردیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری محمد نواز نے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی جگہ ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ کا بورڈ لگادیا تھا۔

خیبر روڈ پر ٹریفک وارڈن نے انوکھی نمبر پلیٹ دیکھ کر گاڑی کو روکا اور مالک کو دو سو روپے کا چالان تھمادیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے