کلبھوشن کیس:پاکستان کو عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا بھارتی میموریل موصول

اسلام آباد: پاکستان کو جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جمع کرایا گیا میموریل (تحریری بیان) موصول ہوگیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی سربراہی میں وکلا اور ماہرین کی ٹیم بھارتی میموریل کا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستان اپنا جواب کلبھوشن کی جانب سے کیے گئے اعتراف کی روشنی میں تیار کرے گا اور جلد عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 13 ستمبر کو عالمی عدالت انصاف میں میموریل جمع کرایا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کی تصدیق کی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آج بھارت نے کلبھوشن یادیو سے متعلق معاملے میں پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات 1963 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر اپنا جواب تحریری طور پر جمع کرادیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ 8 مئی 2017 کو عدالت میں دائر کی گئی درخواست کا تسلسل ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے