شکر ہے قوم کو 21سال بعد میری بات سمجھ میں آگئی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شکر ہے قوم کو 21سال بعد میری بات سمجھ میں آگئی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑے ڈاکو پیسہ باہر لے جاتے ہیں، چھوٹے چور پیسہ ملک میں خرچ کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کرپشن سے غریب ہوتی ہے اور ’’کیوں نکالا‘‘ طبقہ ارب پتی بن جاتا ہے، مریم نواز نے کہا تھا کہ بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کل این اے 120 میں بڑا زبردست میچ ہونے والا ہے،کل ایک طرف وفاقی و پنجاب حکومتیں، سارے وزرا ءاور مریم بی بی ہے، دوسری طرف میں اوریاسمین راشد ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک جیلوں میں صرف کمزور جاتا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہمیں امید دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما سے پہلے مریم بی بی سے پوچھاگیا کہ لندن فلیٹ آپ کے ہیں؟مریم بی بی نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں؟ مریم کو کیا پتا تھا کہ پانامہ میں انکشاف ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت میں 5فیصد کمی ہوئی ہے ، پختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ کی پولیس کو ٹھیک کر کے دکھاؤں گا،پختونخوا والے پہلی بار مسلسل دوسری بار ایک پارٹی کو حکومت دیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے