دنیا نواز شریف کو ہٹانے کے فیصلے پر حیران ہے : مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی طرح انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترا،دنیا نواز شریف کو فیصلے پر حیران ہے۔

طلعت حسین کے خصوصی انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی طرح انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترا جب کہ ہمیں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کے جواب میں جواب بھی ہے اور سوال بھی ہے، ڈیڑھ سال سے جو سلوک روا رکھا گیا اس کے بعد انصاف کی امید رکھنا زیادہ ممکن نہیں تھا تاہم نظر ثانی کی پٹیشن قانونی تقاضا تھا اور انہی توقعات کے ساتھ ہم نے سوچا کہ نظام عدل کو ایک بار پھر آزمالیں۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کامزید کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں بدترین میڈیا ٹرائل اور بدترین عدالتی ٹرائل ہوا، ہم نظام میں رہ کر نظام سے لڑے اور اپنے حق کے لیے لڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے احتساب کے نظام پر انتقام کا سامنا کیا ہے، ڈیڑھ سال ہم چپ رہے، اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھیں۔

ڈان لیکس سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں ڈان لیکس کی حقیقت کو سامنے آنا چاہیے تھا۔
میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے چار سال میں کچھ ایسے سمجھوتے کیے جو انہیں نہیں کرنے چاہیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے