وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے لندن کے راستے امریکا روانہ ہو گئے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں ایک دن قیام کےبعد نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 18 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل وہ لندن میں ایک دن قیام کے دوران سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کو مشاورت کے لیے لندن بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نظرثانی اپیل کے فیصلے پر ان رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے