امریکاو جنوبی کوریا کاشمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں پراتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریائی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور مون جےان کے درمیان گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور شمالی کوریا پر سخت اور قابلِ عمل پابندیوں کے نفاذ کو اہم قرار دیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے اقدامات سے شمالی کوریا کو احساس ہوگا کہ وہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے