این اے 120 ضمنی انتخاب، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

کراچی کے حلقے این اے 120 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن 163، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 790 ووٹ لے کر آگے ہیں، ن لیگ کی کلثوم نواز نے 170 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل میر کو 129 ووٹ ملے۔

پولنگ اسٹیشن 44، سٹی ڈسٹرکٹ گرلز اسکول کریم پارک ، مومن پورہ میں یاسمین راشد 436 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، ن لیگ کی کلثوم نواز 198 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل میر کو 95 ووٹ ملے۔

پولنگ اسٹیشن 137 ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز 830 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہیں جبکہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 702ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوا تو ن لیگ نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا جبکہ تحریک انصاف اس کی مخالفت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے