لاہور بولا ہے تو سن لیں۔۔۔

این اے 120 میں نواز لیگ اور تحریک انصاف کو کل ملا کر 1 لاکھ 8 ہزار 320 ووٹ پڑے۔

نواز لیگ پر 61 ہزار 254 یعنی 56.55 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف پر 47 ہزار 66 یعنی 43.45 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔

2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے نواز لیگ اور تحریک انصاف کو کل ملا کر 1 لاکھ 44 ہزار 37 ووٹ پڑے تھے۔

چار سال قبل نواز لیگ پر 91 ہزار 683 یعنی 63.65 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

چار سال قبل تحریک انصاف پر 52 ہزار 354 یعنی 36.35 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔۔

نواز لیگ یہ نشست جیت گئی اور تحریک انصاف کو اس نشست پر شکست ہوئی مگر چار سال میں اس حلقے میں مسلم لیگ نواز کی مقبولیت میں 7 فیصد کمی ہوئی اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں 7 فیصد اضافہ۔۔۔

پس ثابت ہوا کہ اے آر وائی کی تمام تر مخالفت کے باوجود نواز لیگ یہ نشست جیت گئی اور جیو کی تمام تر مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔۔

عوام بہت سیانے ہیں اور ٹی وی چینل اپنے ایجنڈوں سے ان کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔۔

پس عامل صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ سیاسی حقائق اور انتخابی نتائج کا سائنسی، تکنیکی اور تحقیقی تجزیہ کریں ناکہ چینل مالکان اور سیاسی رہنماؤں کی خوشامد کے لئے جذباتی اور سطحی تجزیے، جن کا نہ سر ہو اور نہ پیر۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے