مریم نواز والدہ کی جیت کے بعد … تیمارداری کے لیے لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئیں۔

میڈیا کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ،نواز شریف سمیت شریف خاندان کے تقریباً تمام افراد لندن میں ہی ہیں لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروف ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکی تھیں تاہم حلقہ این اے 120 کے نتائج سامنے آنے کے بعد اب مریم نواز قطر ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی والدہ کی عیادت کریں گی، ذرائع کے مطابق مریم نواز کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے 61254 ووٹ لے کر جیت لی ہے تاہم کلثوم نواز اپنی بیماری کے باعث انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں اور والدہ کی جگہ مریم نواز انتخابی مہم میں مصروف تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے