سندھ میں پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کام اور میڈیا

سندھ میں چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے مگر چونکہ ترقی پسندی کا بیانیہ طاقت ور نہیں تو اسے منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے

میں چند مثالیں پیش کرتا ہوں، آپ کسی دوسرے صوبے میں اس کا دوفیصد برابر کا کام پیش کردیں

کراچی۔۔ نواب شاہ۔۔ سکھر اور جامشورو میں ریجنل بلڈ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔۔ جن میں دو لاکھ بلڈ بیگز کی گنجائش ہے

لیاری ایکسپریس وے تیاری کے آخری مراحل میں ہے
ٹنڈوالہ یار میں ملٹی پرپز اسپورٹس ہال کی تعمیر
نواب شاہ میں شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی کا قیام
لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی کا قیام
ٹنڈوجام محمد میں بے نظیر بھٹو کارڈیک کئیر اسپتال کا قیام
لاڑکانہ میں کارڈیو ویسکولر ڈیزز کے علاج کے لیے مفت اسپتال کا قیام
کراچی میں یونی ورسٹی روڈ کی تعمیر
کراچی میں شہید منور حسین سہروردی انڈرپاس کی تعمیر
لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی میں ڈینٹل ٹیچنگ یونٹ کا قیام
کراچی میں پاکستان کے پہلے آٹزم سینٹر کا قیام
کراچی میں پاکستان کے پہلے ریپ سے متاثرہ خواتین کی بحالی کے سینٹر کا قیام
سکھر میں آرٹ کالج اور ایک بڑا اسپتال زیرتعمیر ہے
کے ٹی بندر پر 1320 میگاپاور پلانٹ کا منصوبہ تعمیر ہورہا ہے
تھر میں ائیرپورٹ کا افتتاح
شارع فیصل۔۔ طارق روڈ کی تعمیر
ٹھٹہ اور ٹنڈومحمد خان کو جوڑنے والا جھرک ملاکٹیار میں پاکستان کے سب سے بڑے پونے دوکلومیٹر طویل پل کی تعمیر
نوری آباد پر سومیگاواٹ کے گیس فائر پاور پلانٹ کی تکمیل
کراچی کے جناح اسپتال میں بارہ منزلہ کینسر کے علاج کا مرکز تعمیر کیا جارہا ہے۔۔ علاج بالکل مفت ہوگا
لاڑکانہ میں دل کے امراض کے علاج کے سینٹر کا قیام
سندھ کے چھ کروڑ باشندوں کو جب کوئی حادثہ ہوتا ہے تو خدانخواستہ کسی معذوری یا جان جانے کی صورت میں سندھ حکومت متاثرین کو معاوضہ ادا کرتی ہے۔۔ سندھ میں رہنے والوں کی انشورنس ہے
نواب شاہ میں پاکستان کے پہلے بختاور کیڈٹ کالج کا قیام
ٹھٹہ اور سجاول کے اضلاع کے لیے پیپلزایمبولینس سروس کا قیام
کراچی سرکلر ریلوے پر کام کا آغاز
ٹھٹہ سجاول روڈ پر ایک کلومیٹر طویل فورلین پل کی ریکارڈ مدت میں تعمیر
کراچی کے دواضلاع میں چینی کمپنی کو صفائی کے کام کا ٹھیکہ
لاڑکانہ میں ماڈل اسکول کیڈٹ کالج کا قیام
لاڑکانہ میں گرلز ڈگری کالج کا قیام
لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو لا کالج کا قیام
لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم کا قیام
لاڑکانہ میں ذوالفقارعلی بھٹو ایگری کلچر کالج کا قیام
لاڑکانہ میں قائدعوام انجینرئنگ یونی ورسٹی
لاڑکانہ میں نرسنگ ہاسٹل کا قیام
لاڑکانہ میں شہید شاہ نوازبھٹو لائبریری کا قیام
نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو گرلز ڈگری کالج کا قیام
لاڑکانہ میں ٹیکنالوجی کالج کا قیام
کراچی میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے کلفٹن فلائی اوور کی تعمیر
بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ
سومیگاواٹ تک کے تھر کول پاور پلانٹ کا آغاز
سندھ میں بجلی کی پیداوار کے لیے سات ونڈپاورٹربائن کی تعمیر کی گئی ہے۔۔
سندھ میں انٹرنیٹ پر ٹیکس ختم کردیا گیا۔۔ پہلے یہ ٹیکس ساڑھے انیس فیصد تک تھا
تھر میں موبائل اسپتال کا قیام۔۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا قیام۔۔ تھر میں چھ لاکھ سے زائد سیاحوں کی ساون میں آمد
کراچی میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے پانچ سو بستروں اور اٹھارہ آپریشن تھیٹرز پر مشتمل سینٹرلی ائیرکنڈیشنڈ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کا قیام
کراچی کے ضلع ملیر میں آئی ٹی سٹی بن رہا ہے
کراچی میں وفاق کے تعاون سے گرین لائن جبکہ بلیو۔۔ گرین۔۔ ریڈ اور ایدھی لائنز کی تعمیر جاری ہے
سندھ میں بجلی کی ترسیل کے لیے سرکاری ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا قیام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے