نیویارک:وزیراعظم سےجنرل الیکٹرک کے نائب صدر کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں جنرل الیکٹرک کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، جس میں جنرل الیکٹرک نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
اس سے پہلے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے،ایئرپورٹ پر امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اُن کا استقبال کیا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک میں افغانستان، ترکی کے صدور ،اردن کے شاہ عبداللہ ،دیگر سربراہانِ مملکت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے21ستمبر کو خطاب کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے