کراچی میں شارع فیصل پرفیکٹری میں دھماکہ

کراچی: شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
میڈیا کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کاسمیٹکس کی فیکٹری میں زوداردھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جاری ہے تاہم دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے اورقریب میں موجود افراد کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ فائرٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ ویئر ہاوس سے متصل نجی اسکول کی دیوار بھی منہدم ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں تمام طالبعلم محفوظ رہے ہیں۔ویئر ہاوس کے مالک کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سے فیکٹری میں کام کرنے والا ایک ملازم لاپتہ ہے جو ممکنہ طور پر عمارت کے اندرہی ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے