عرفان نے6 ماہ کی پابندی کو6 سال کے برابر قراردیدیا

کراچی: فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیا ہے۔
35 سالہ فاسٹ بولرکا اصرار ہے کہ انھوں نے کسی کا بھی احترام نہیں کھویا کیونکہ ان پر پابندی بکیز کے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر عائد ہوئی، ان پر فکسنگ کا کوئی بھی الزام نہیں ہے، عرفان نے ’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ 6 ماہ میرے لیے بہت مشکل گزرے میں نے اس میں بہت نقصان برداشت کیا، یہ میری غلطی تھی جو میں نے فوراً قبول کرلی، مجھ پر فکسنگ کا کوئی الزام نہیں تھا اور شکرہے کہ صورتحال زیادہ خراب نہیں ہوئی۔
میں نجی طور پر ٹریننگ کرتا رہا ہوں مجھے امید ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ عرفان نے مزید کہاکہ میں اب بھی بہت زیادہ قابل قبول ہوں اور لوگ بدستور مجھے پسند کرتے ہیں۔ میں اب ٹوئنٹی 20 پر زیادہ توجہ مرکوز کروں گا۔ یاد رہے کہ عرفان کی واپڈا کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے، قومی ٹیم میں نوجوان بولرز کے بہتر کھیل کی وجہ سے ان کیلیے جگہ بنانا آسان نہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے