محرم میں 21 سال بعد 30ممالک کی بوہری برادری کراچی میں یکجا

اکیس سال بعد 30 ممالک سے بوہری برادری کے افراد محرم الحرام کے مرکزی اجتماعات کے لیے کراچی کا رخ کررہے ہیں، یکم محرم سے عاشورا تک بوہری برادری کے تقریباً 50 ہزار افراد اپنے روحانی پیشوا کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
صدر کا علاقہ ان دنوں بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی سر گرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، دکانوں پر رش بھی معمول سے کہیں زیادہ ہے،ان میں اکثریت بوہری برادری کے افراد کی ہے۔ دو دہائیوں بعد کراچی ،دنیا بھر کی داودی بوہرہ برادری کا مرکز نگاہ بنا ہے، یہ اس سال یہیں اپنے روحانی پیشوا کی موجودگی میں محرم الحرام منائیں گے۔

ماضی میں بےامنی کے باعث بوہری برادری دیگر ممالک میں محرم کے مرکزی اجتماعات منعقد کرتی رہی،کراچی میں بوہری برادری کو 2012 اور2015 میں بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا،اس لیے اس بار سکیورٹی کےانتظامات بھی انتہائی سخت ہیں۔
بوہری برادری اپنے پیشوا کو ’سیدنا ‘ پکارتی ہے،ممبئی سے کراچی آئے سیدنا مفضل سیف الدین بوہرہ محل میں قیام کرتے ہیں، انتظامیہ کے رکن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ماہ محرم کی سالانہ مجالس کا کراچی میں ہونا ان کے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کرہے۔
کراچی میں بوہری برادری کے افراد کی تعداد 30 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ دنیا بھر سے 25 ہزار داودی بوہرہ شہر قائد کا رخ کررہے ہیں، جو یہاں دس دن گزاریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے