کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سےجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کاجو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ کوئی نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتاہے۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے