نا اہل شخص کوپارٹی صدربنانے کیلیےانتخابی قوانین پرشب خون مارا گیا،سراج الحق

لاہور / پشاور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران پارٹی نے محض اکثریت کے بل بوتے پرایک نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کیلیے انتخابی قوانین پر شب خون مارا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقارکو شدید دھچکا لگاہے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے واہ کینٹ میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر چلنے کی بجائے خود کو وزیراعظم سمجھناچاہیے اور پاکستان کو دنیا میں تماشا نہیں بنانا چاہیے، انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حکومتی پارٹی کی طرف سے نااہل قرار دیے گئے فرد کو پارٹی کا صدر بنانے کا فوری نوٹس لیا جائے اگر یہ روایت چل پڑی تو کوئی بھی طاقتورمجرم سیاسی جماعت کا سربراہ بن کرآئینی اداروں کا مذاق اڑانا شروع کر دے گا اورجرائم پیشہ لوگ سیاسی جماعتوں میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کلین چٹ ملنے تک وزارت سے الگ ہوجانا چاہیے۔
مسلم لیگ ن وہ فیصلے کرتی ہے جو اسے پسند ہوں، پشاورمیں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام ہورہا ہے لیکن امت مسلمہ پر خاموشی طاری ہے، دریں اثناسراج الحق نے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام 89 سالہ مہدی عاکف کے جیل میں انتقال کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت کے لیے باعث شرم قرار دیاہے، نیوز رپورٹر کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے مجلس عاملہ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے