رشی کپورنے ماہرہ اوررنبیرکی تصاویر پرتنقید کرنیوالوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنے بیٹے رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی متنازع تصاویرپر ہونےوالی تنقید پر خاموش نہ رہ سکے۔
دوروزقبل سوشل میڈیا پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپور کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر جاری ہوئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں پھیل گئیں، ماہرہ خان کو رنبیر کپور کے ساتھ مختصر لباس پہن کر نیویارک کی سڑکوں پر گھومنا اور سگریٹ پینا لوگوں سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا، دوروز سے جاری اس بحث سے تنگ آکر گزشتہ روز رنبیر نے اپنے اور ماہرہ کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہ وہ ماہرہ کی بطور خاتون بہت عزت کرتے ہیں۔
رنبیر کے بعد اب ان کے والد اوربالی ووڈ کے ناموراداکاررشی کپور بھی بیٹے کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے رنبیرکا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ماہرہ اوررنبیر کی تصاویر ٹوئٹر پردیکھیں کیونکہ میں انسٹاگرام اورفیس بک استعمال نہیں کرتا آپ سب جانتے ہیں میرا بیٹا نوجوان اورغیر شادی شدہ ہے لہٰذا وہ جس سے چاہے اس سے مل سکتا ہے اور جسے چاہے اپنا دوست بنا سکتا ہے، اگر لوگوں نے اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔
رشی کپورنے مزید کہا تصاویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ دونوں کسی عمارت یا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑےہوکرسگریٹ نوشی کررہے ہیں کیونکہ شاید ریسٹورنٹ کے اندراسموکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، امریکا میں اس بات کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے کہ کوئی بھی شخص عوامی مقامات پرسگریٹ نہیں پی سکتا، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں اس سے زیادہ ان تصاویر کے بارے میں اور کچھ نہیں جانتا۔
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشی کپورکا کہنا تھا کہ اگررنبیراورماہرہ کے درمیان تعلقات دوستی سے بڑھ کرہیں اوریہ تصاویرنیویار ک کی ہیں تو اس کے بارے میں ممبئی کے لوگ کیسے جانتے ہیں، میرا بیٹا جولائی میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک میں موجود تھا، ہوسکتا ہے ماہرہ بھی ان دنوں وہاں ہوں اور دونوں نے ملاقات کی ہو ہم میں سے کوئی بھی اس بارے میں اس سے زیادہ نہیں جانتا تو کیوں بات کو اتنا آگے بڑھایا جارہا ہے، میرے بیٹے رنبیراورماہرہ خان کے متعلق گرش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔
واضح رہے کہ رنبیراورماہرہ کی سوشل میڈیا وائرل ہونے والی تصاویر اُس وقت کی ہیں جب رنبیر راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ میں نیویارک میں موجود تھے اس لیےان کا حلیہ بھی تصاویر میں سنجے دت کی طرح نظر آرہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے