مدارس مزاحمت نہیں مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں ۔وفاق المدارس

مدرسے

مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف دینی مدارس کی قیادت سے ملاقات کر یں تاکہ مدارس اور حکومت کے مابین غلط فہمیاں ختم کی جا سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا انوار الحق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،اگر کسی ادارے کے بارے میں ثبوت یا شکایات ہیں تو طے شدہ معاہدے کے مطابق قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

(RNS1-dec22) The students of Institute of Islamic Sciences study during a library class. For use with RNS-PAKISTAN-MADRASSA, transmitted on December 22, 2014, Religion News Service photo by Naveed Ahmad.

انہوں نے کہا کہ مدارس چھاپے اور سرچ آپریشن افسوسناک اور قابل مذمت ہیں یہ سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔

وفا ق المدارس کے قائدین نے واضح کیا کہ دینی مدارس کی قیادت مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن دوسری جانب مدارس کے خلاف امتیازی سلوک جاری ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے