دنیا بھر میں آج سیاحت کا دن منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یعنی 27 ستمبر بروز بدھ کو سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لئے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔

سیاحت کا عالمی دن ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر جنرل اسمبلی کی قرار داد کی منظوری کے بعد سے1970 سے ہر سال27 ستمبرکو منایا جاتا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کے فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش ، ثار قدیمہ کو محفوظ بنانے ، سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور جدید سہولیات پیدا کرنا ہے۔

سیاحت کے عالمی دن کو منانے سےدنیا بھر سے سیاحت کے لیے آنے والے شائقین کا تحفظ اور نئے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے