پاک فوج نے بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا، اعزازچودہری

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی جب کہ بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا۔

واشنگٹن میں پاکستان سفارتخانے میں ڈیفنس ڈے کی تقریب سے امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ڈے پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے، پاکستانی افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا، 1965 میں ہمسایہ ملک بھارت کی جارحیت کو ہماری فورسزنے منہ توڑجواب دیا تھا، پاکستان یواین پیس مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے جب کہ

پاکستانی فوج کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں نے خطے میں امن بحال کیا۔

اعزاز چوہدری نے پاک امریکا تعلقات پرکہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ پچھلی سات دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں، پاکستان مستقبل میں بھی امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اوردہشت گردی کی جنگ میں امریکا کا بھرپورساتھ دے گا۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی جب کہ پاک فوج نے بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے