لیاری کراچی میں الخدمت فلاحی مراکزمیں لوٹ مار

لیاری کے علاقوں کلاکوٹ اوربہارکالونی میں الخدمت کے فلاحی مراکزمیں لوٹ مار کی وارادت ہوئی ہے۔
لیاری کے علاقوں کلاکوٹ اوربہارکالونی میں واقع الخدمت کے فلاحی مراکز اخلاص میڈیکل سینٹر میں تالا کاٹ کر وارادت کی گئی۔
نامعلوم ملزمان نے فلاحی مراکزمیں توڑ پھوڑ کی،موجود نقدی اورلیپ ٹاپ کو سمیٹااورجاتے جاتے روہنگیا مسلمانوں کے لیے جمع امدادی رقوم بھی لے اُڑے۔
ڈی ایس پی کلاکوٹ کے مطابق اخلاص میڈیکل سینٹر میں چار روز کے دوران دوسری بار ملزمان رات گئے تالے اور کنڈا کاٹ کر اندر داخل ہوئے ۔
ملزمان نے فارمیسی میں موجود 65ہزار روپے نقد، لیپ ٹاپ اور روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے جمع 33ہزار روپے لوٹ لیے
دوہفتے قبل بہارکالونی میں بھی الخدمت میڈیکل سینٹر میں تالا کاٹ کر چوری کی واردات ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے