انٹارکٹیکا سے 260 مربع کلومیٹر وسیع ٹکڑا ٹوٹ کر الگ ہوگیا

واشنگٹن: ماحول دوستوں کےلیے ایک بری خبر یہ ہے کہ مہینوں قبل قطبی برف کا ایک بڑا ٹکڑا ٹوٹنے کے بعد اب مغربی انٹارکٹیکا سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوگر سمندر پر تیرنے لگا ہے۔
پائن آئی لینڈ گلیشیئر کا یہ ٹکڑا لگ بھگ 100 مربع میل یعنی 260 مربع کلومیٹر ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے بھی چار گنا بڑا ہے۔ گزشتہ دوسال میں انٹارکٹیکا میں مرکزی برف سے الگ ہونے والا یہ دوسرا ٹکڑا ہے جس سے سائنسداں بہت پریشان ہیں اور اس طرف متوجہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی انٹارکٹیکا میں پائن گلیشیئر کا اس طرح ٹوٹنا خطے میں برف کا بہت بڑا نقصان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے یہاں کی جنگلی حیات اور ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور شاید یہ مزید برف ٹوٹنے کی وجہ بھی بن جائے گا جو مزید افسوسناک خبر ہے۔

گزشتہ ہفتے دن رات ماہرین نے اس جگہ کی سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ہے اور 100 میل چوڑی اس برفیلی چادر کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ماحولیاتی سانحے سے عالمی پیمانے پر سمندروں کی سطح میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہوسکتا ہے اور اب اسی کا جائزہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پائن آئی لینڈ گلیشیئر (پی آئی جی) انٹارکٹیکا کا سب سے تیزی سی گھلتا ہوا گلیشیئر ہے۔ اس پر منجمد برِاعظم کی برف بڑی مقدار موجود ہے اور اب تک اس سے 45 ارب ٹن برف پگھل چکی ہے۔ 23 اور 24 ستمبر کے درمیان لی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ برف پگھل کر الگ ہونے سے درمیان میں پانی آگیا ہے جبکہ یہ برفیلا ٹکڑا خود مین ہٹن سے چار گنا وسیع ہے۔
اب یہ نیا برفیلا ٹکڑا یا آئس برگ زیادہ دیر سالم نہیں رہے گا اور مزید ٹکڑے ہوکر سمندر میں گھلتا جائے گا۔ اس سے قبل انٹارکٹک میں لارسن سی آئس شیلف کا ایک بڑا ٹکڑا الگ ہوچکا ہے جس کا رقبہ 5800 مربع کلومیٹر تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے