پیٹرول، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 40 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 46 روپے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت48 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے