دمشق میں 2 خودکش حملے، 15 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس اسٹیشن پر دو خودکش حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبروں کے مطابق دمشق کے علاقے المیدان میں دو خود کش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ پہلے خودکش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اہلکار اور شہری امدادی کارروائیوں کےلیے آگے بڑھے تو دوسرے بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوہرے خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ روسی خبر رساں ایجنسی نے اس واقعے میں پندرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اب تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں داعش ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے