کرکٹ اور شہیدوں کی تقسیم

پاکستان میں تمام تر کھیلوں میں کرکٹ کو جتنی پزیرائی ملتی ہے اتنی کسی کو بھی نہیں۔۔۔کرکٹ سے تعلق رکھنے والا کوئی عام سا غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آجائےتو میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام بھی پاگل ہوجاتے ہیں۔۔۔لیکن اگر ہاکی،فٹ بال،ریسلنگ سمیت دیگر کھیلوں کے غیر ملکی کھلاڑی آئیں تو انہیں وہ پزیرائی نہیں ملتی۔۔۔۔۔۔

بالکل اسی طرح۔۔۔۔۔فوج میں جونئر رینک کے ایک نوجوان افسر سے سینئر لیول کا افسر *شہید* ہو تو اس کے پوسٹرز فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر رات دن مسلسل آتے رہیں گے۔۔۔اس شہید کی نماز جنازہ پر کور کمانڈر بھی آئےگا اور دیگر سول و عسکری سینئر افسران بھی۔آرمی چیف شہید کے گھر جاکر تعزیت کریں گے۔۔

۔لیکن ایک *سپاہی* شہید ہو تو اس کی صرف سنگل کالم خبر ٹی وی و اخبار میں آئےگی۔کوئی شہید سپاہی کے گھر جاکر تعزیت نہیں کرگا۔سوشل میڈیا پر پوسٹرز تو دور کی بات۔۔۔۔۔۔

اگر یقین نہیں تو اسی ہفتے صوبیدار ندیم کشمیر میں اور نائب صوبیدار اظہرپاک افغان سرحدی علاقے میں شہید ہوئے۔۔کہاں ہیں ان کےپوسٹرز اور نیک نیتی پر مبنی ہزاروں پیغامات اور کہاں ہے ان کی نماز جنازہ پر فل کوریج؟؟؟؟؟

شہید تو شہید ہوتا ہے۔۔۔چاہے افسر ہو یا ایک سپاہی۔۔۔جان قربان کرنا آسان نہیں۔وطن کے لئے جان دینے والے کوئی عام یا معمولی نہیں۔یہ بہت قمیتی ہیں۔۔۔
*زرا سوچیئے*

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے