حکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب کے لئے 3، 3 نام تجویز کر لئے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیراعظم نے 3 نام دیے ہیں جبکہ اپوزیشن نے بھی چیرمین نیب کے لیے 3 نام تجویز کر لئے ہیں۔
آئی بی سی کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے چیرمین نیب کے لئے 3 نام تجویز کئے گئے ہیں جس میں جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری اور جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز اور سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے نام شامل ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب بھی چیرمین نیب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ اشتیاق احمد کا نام جماعت اسلامی کے کہنے پر شامل کیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے رابطہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود دونوں جماعتوں کی جانب سے کوئی نام نہیں دیا گیا۔

قائد حزب اختلاف نے امید ظاہر کی کہ 8 اکتوبر سے پہلے چیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ حل ہو جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان 5 اکتوبر کو دوبارہ بیٹھک ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی جس میں چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے