ترکی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک

انقرہ: ایرانی سرحد کے قریب ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکا ترک ایرانی سرحد کے قریب واقع صوبے حکاری کے ضلع یوکسکو میں ہوا جہاں کرد جنگجوں کی جانب سے نصب کیے گئے بم کی زد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی آگئی جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے دھماکے کے مقام کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ صوبہ حکاری کے گورنر کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے پیچھے کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے جب کہ مملکت میں ہونے والے اکثر دہشت گرد واقعات کا ذمہ دار بھی کرد شدت پسندتنظیم کو ٹہرایا جاتا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے