سونے کی قیمتوں کی کمی، چاندی کے بھاؤ میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور129 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 52 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 571 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے