پاکستانی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے نام "انا پولیتکوسکایا” ایوارڈ

صوابی: خیبرپختونخوا کی باہمت سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی شہرت یافتہ ’انا پولیتکوسکایا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور وہ ملالہ یوسفزئی کے بعد پاکستان کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی باہمت خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ’را ان وار‘ نامی تنظیم کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر’آنا پولیتکو فسکایا‘ ایوارڈ دیا گیا ہے جو اس سے قبل 2013 میں ملالا یوسف زئی کو دیا گیا تھا۔
ایوارڈ کا نام انا پولیتکوسکایا دراصل ایک روسی صحافی کے نام پر ہے جو بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتی تھیں تاہم انھیں 2006 میں قتل کردیا گیا۔

بین القوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کافی عرصے سے انتہا پسندی کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کا کام خاص طورپرنوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا اورجڑ سے اکھاڑنا ہے۔
اس سے قبل گلالئی اسماعیل کو2 سال قبل لندن میں برطانیہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ برائے یوتھ ڈیولپمنٹ دیا گیا تھا اور2014 میں انہوں نے انٹرنیشنل ہیومنسٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا جب کہ فارن پالیسی میگزین 2013 کی نمایاں عالمی مفکروں کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے